پشاور ظلمی کے مالک جاوید آفریدی کی عمران خان سے ملاقات لیکن ساتھ کس کو لے گئے ؟ دیکھ کر کپتان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا !!!

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور زلمی کی جانب سے ٹیم میں چینی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے اقدام کو بے حد سراہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر جاوید آفریدی کے ساتھ چینی کوچ راشد خان ،یی ٹیان اور پشاور زلمی میں شامل ہونے والے دونوں کھلاڑی بھی ہمراہ تھے جنہیں دیکھ کر عمران خان نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کی ٹیم میں شمولیت کے اقدام پر پشاور زلمی کو سراہا اور مبارک باد دی ۔


عمران خان نے پشاور زلمی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چینی کھلاڑیوں کی شمولیت سے چین میں کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ دونوں مقبول ہوں گی۔ پاکستان اور چین عظیم دوست ہیں سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشیت کو فائدہ پہنچائے گا اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات بھی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس موقع پر جاوید آفریدی نے عمران خان کی جانب سے حوصلہ افزائی کی تعریف کی۔واضح رہے کہ پشاور زلمی نے چین کے دو کھلاڑیوں جیان لی اور یوفی زھانگ کو پی ایس ایل تھری کے اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں