دو انگلیوں کو اس طرح کھینچنے سے آپ کے جسم میں ایسی حیرت انگیز تبدیلی آجائے گی کہ آپ اسے روز کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

بیجنگ(نیوزڈیسک) آکوپنکچر، ریفلیکسالوجی، مساج ،جین شین جیٹسو اور اس طرح کی تکنیکیں مشرق بعید بشمول چین میں صدیوں سے استعما ل کی جارہی ہیں اور ان کی افادیت کی وجہ سے یورپ اور امریکہ میں بھی ان کا استعمال بڑھ رہاہے۔ ان علوم میں انسان کے جسم کے مختلف حصوں کو دبا کر درد ، تکالیف اور ڈپریشن کا علاج کیا جاتا ہے۔اسی طرح جین شین جیٹسو میں ہاتھوں کی انگلیوں کو دباکر کئی طرح کی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

ذیل میں دی گئی ویڈیومیں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس انگلی کو دبانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے۔ اس طریقہ علاج کے ذریعے آپ غصہ، خوف، ڈپریشن، ذہنی تناﺅ، اداسی اور مختلف طرح کی بیماریوں پر قابو پاسکیں گے۔یہ تکنیک مردوخواتین دونوں کے لئے یکساں مفید ہے اور صرف چند منٹ لگاکر آپ انگنت فائدے اٹھاسکتے ہیں۔ اس طریقہ میں ہمارے ہاتھ کی ہرانگلی کسی نہ کسی چیز سے جڑی ہوئی ہے۔ہمارے ہاتھ کا انگوٹھا دبانے سے پریشانی میں کمی آئے گی، شہادت کی انگلی کو دومنٹ تک دبانے یا کھینچنے سے سے خوف کم ہوگا،درمیانی انگلی کو دومنٹ تک دبانے سے غصہ ٹھنڈا ہوگا، اگر آپ اداس ہیں تو درمیانی انگلی کے ساتھ والی انگلی کو دومنٹ تک دبائیں یا کھینچیں اور اگر سب سے چھوٹی انگلی کودبائیں گے تو اعتماد میں اضافہ ہوگا اور آپ میں مشکل کام کرنے کا بھی شدید جذبہ پیداہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں