سفاکیت کی انتہا،نشے کاعادی شخص اپنی ہی والدہ کو دو سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

بھارت میں ایک شخص اپنی ہی والدہ کو دو سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے گاؤں بٹالہ میں ایک خاتون بروز جمعہ پولیس کے پاس پہنچی اور اپنے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی جو اسے مسلسل دو سل تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

متاثرہ خاتون جس کی عمر قریباً 70 تھی نے موقف اختیار کیا کہ میرا 45 سال کا بیٹا مسلسل دو سال تک مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور مجھے دھمکی دی کہ اگر میں نے منہ کھولا یا کسی کو بتایا تو اس کے نتائج بُرے ہوں گے اور خاندان میں بدنامی الگ ہو گی۔خاتون کا کہنا تھا کہ بدنامی کے خوف سے ہی میں اتنا عرصہ چُپ رہی۔

خاتون نے بتایا کہ میں نے ہمت کر کے اپنی داستان اپنی ایک بیٹی کو سُنائی جس نے فوری طور پر پولیس مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔ پولیس نے 45 سالہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں