نواز شریف کے گھر سے 6 ہیروں کی صندوق کہاں گئے؟ ایسا انکشاف عدالتیں بھی خلاف فیصلہ دینے پر مجبور جانئے

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ میں ایک درخواست کے ذریعے اس رقم کا حساب مانگا گیا ہے جو نواز شریف کے سابقہ دور میں قرض اتارو ملک سنوارو سکیم کے تحت مبینہ طور پر ہیروں کی نیلامی سے حاصل کی گئی ۔
درخواست کے مطابق ان ہیروں کی مالیت 22 ہزار 800 کھرب روپے ہے، ہیرے چترال کے ایک شہری کی نشاندہی پر حاصل کیے گئے جنہیں نواز شریف کی ماڈل ٹاﺅن کی رہائش گاہ میں نیلام کیا گیا تھا۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ چترال کے ایک تاجر عبداللہ نے نواز شریف کو ان ہیروں کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد نواز شریف کے گھر پر اجلاس ہوا۔

اجلاس کے بعد نواز شریف نے اپنے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو عبداللہ کے ہمراہ چترال روانہ کیا جو ہیروں کے 6 صندوق لے کر لاہور آئے۔ درخواست گزار نے نواز شریف کے علاوہ سیکرٹری داخلہ ، ڈائریکٹر انٹرپول، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ، پرویز مشرف، آصف علی زرداری اور نیب حکام کو بھی فریق بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں