پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

راولپنڈی (نیوزڈیسک) : پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان نے آج زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل ”شاہین ٹو” کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور

نے بتایا کہ پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بلاسٹک ”شاہین ٹو” میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ میزائل نے بحریہ عرب میں کامیابی سے ٹارگٹ کو نشانہ بنایا۔ یہ میزائل روایتی اور غیر روایتی ہتھیار سمیت ایٹمی ہتھیار کو بھی 1500 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ شاہین ٹو میزائل سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہو گی۔ تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے۔ میزائل مکمل طور پر پاکستان کی اسٹریٹجک ضروریات کو پورا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مضبوط دفاع خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے ضرروی ہے۔ شاہین ٹو کے کامیاب تجربے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، مسلح افواج کے سربراہان ، سائنسدانوں اور انجینئیرز کو مبارکباد دی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ماہ پاک فضائیہ نے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ تجربہ جے ایف تھنڈر17 طیارے سے کیا گیا تھا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے ملکی ساختہ میزائل

کا کامیاب تجربہ کرکے دشمن بھارت کو خبردار کردیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ میزائل طویل فاصلے پر اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان پی اے ایف نے بتایا تھا کہ جے ایف تھنڈر کو ملکی سطح پر تیار جدید میزائل سے لیس کردیا گیا۔ جدید میزائل دن اور رات میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں