پی ٹی آئی آپ کے حوالے،وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی ذمہ اری اپنے خاص دیرینہ کارکن کو دیدی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سیف اللہ نیازی کو پاکستان تحریک انصاف کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیف اللہ نیازی کو پاکستان تحریک انصاف کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی منظوری کے بعد سیف اللہ نیازی کی تقرری کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔سیف اللہ نیازی

چاروں صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کو منظم کریں گے۔سیف اللہ نیازی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی پارٹی کی تنظیم نو کریں گے۔ پارٹی کی پالیسی سازی اور انتخابات کے لیے پارٹی کی تیاری کی ذمہ داری بھی سیف اللہ نیازی کوسونپ دی گئی ہے۔ سیف اللہ تمام تنظیمی عہدیداران چیف آرگنائزر سے ہدایات لینے اور جواب دینے کے پابند ہوں گے۔سیف اللہ نیازی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے ان کی خصوصی ملاقات بھی ہوئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سیف اللہ نیازی پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر ترین رکن ہیں۔میری تمام دعائیں اور نیک خواہشات سیف اللہ کے ساتھ ہیں۔ سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ ذمہ داریاں سونپنے پر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا شکر گزار ہوں۔ میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے اعتماد پر پورا اُترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں