نئی دہلی (ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ کے مقام پر خود کش حملے میں بھارتی فوج کے تقریبا 40 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے تھے جس بھارت نے تحقیقات کے بغیر ہی بے بنیاد الزام پاکستان پر عائد کر نا شروع کر دیا اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی شدید ہو گئی جس کے بعد پاکستان نے بھارتی طیارے بھی گرائے تاہم حکومت پاکستان کی امن قائم کرنے
کی کوششیں رنگ لائیں اور حالات بہتری کی جانب گامزن نظر آ رہے ہیں تاہم اب بھارتی حکومت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیاہے ۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ پلوامہ حملے کے ماسٹر مائینڈ کی محمد بھائی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل بھارتی حکومت کی جانب سے مرحوم غازی رشید کو ماسٹر مائنڈ قرار دے رہی تھی ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مدثر احمد خان عرب محمد بھائی کا تعلق پلوامہ سے ہے اور اس کی عمر 23 سال تھی ، محمد بھائی گریجویٹ اور الیکٹریشن ہے ۔مدثر احمد نے حملے کیلئے گاڑی اور دھماکہ خیزمواد فراہم کیا اور اس نے 2017 میں کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیار کی اس کے بعد وہ 2018 سے لا پتہ تھا ۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ قافلے پر حملہ کرنے والا عادل ڈار محمد بھائی سے رابطے میں تھا ، محمد بھائی سنجوان فوجی کیمپ اور دیگر حملوں میں بھی ملوث رہا ، سنجوان حملے میں چھ اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہو اتھا ۔