مریم نواز اپنے والدکےلیے کچھ بھی کرنے کوتیار نواز شریف سے متعلق مریم نواز کا وہ مطالبہ جو حکومت نے فوراََ پورا کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر میاں صاحب اسپتال نہیں جانا چاہتے تو جیل میں ایک مکمل طور پر فعال ، جس میں تمام ادویات اور دل کے مریض کا علاج کرنے کے لیے تمام سہولیات میسر ہوں ، ایسی ایک

موبائل ایمبولینس ہر وقت کھڑی رہے۔تاکہ خدانخواستہ اگر ضرورت پڑے تو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا علاج ہو سکے۔ مریم نواز کے اس مطالبت کو پنجاب حکومت نے مان لیا، اور اب وہاں ایمبولینس پہنچا دی جائے گی تاکہ ضرورت پڑنے پر میاں صاحب کا علاج کیا جا سکے۔ جس پر پروگرام میں موجود سعید قاضی نے کہا کہ جیل میں موجود باقی لوگوں کو مرنے کی اجازت ہو گی ، وہ جیسے چاہیں مر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں تو جیل سے باہر موجود افراد کو بھی صحت کی سہولیات میسر نہیں ہیں اور اس پر ہمیں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہئیے جو اتنے سالوں تک ہم پر حکومت کرتے رہے ہیں۔ اور جنہوں نے ہمارے اسپتالوں کو موت بانٹنے والی مشینیں بنا دیا ہے۔ جو سہولیات میاں صاحب کودی جا رہی ہیں وہ کسی اور شہری کو میسر نہیں ہیں جو ساری زندگی ٹیکس ادا کرتے رہے ہیں۔حق حلال کی روٹی کھاتے رہے ہیں اور کسی وجہ سے جیلوں میں ہیں۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز کو پسند کریں یا نہ پسند لیکن وہ اپنے والد کے لیے ہر وہ پاپڑ بیلیں گی جو بیلا جا سکتا ہے۔ لیکن ان کے بیٹوں کو کوئی شرم نہیں ہے کہ باپ مر رہا ہے،آ کر اُس کی

تیمارداری ہی کرلیں ۔یا اپنے ذمے لے کر اُس کو رہائی دلوادیں ۔ جس پر سعید قاضی نے کہا کہ وہ بچے کہتے ہیں کہ پانامہ میں پیسہ بنانے کے لیے کیا ہم نے آپ کو کہا تھا؟ ہم تو اپنی والدہ کا جنازہ تک نہیں پڑھنے آئے کہ کہیں ہمیں گرفتار نہ کر لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں