پڑوسی ملک میں F-16 طیاروں کی بھرمار۔۔۔پاک فوج کے ہاتھوں ناکامی کے بعد بڑے ملک کی بھارت کو ناقابل یقین پیشکش

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی پر گذشتہ ہفتے ہونے والے واقعات پر بھارت اپنے دعووں کی حمایت میں کوئی بھی ثبوت دینے میں ناکام ہو گیا جس سے بھارتی بیانیہ کمزور ہو گیا۔ اس حوالے سے غیر ملکی صحافی نے اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی صحافی ماریہ ابی حبیب نے انکشاف کیا کہ بھارت کے

اصرار کے برعکس پاکستان کی جانب سے امریکہ کے ساتھ ایف 16 کی فروخت کے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوسکتی یہاں تک کہ اگر وہ گذشتہ ہفتے بھارتی طیارے کو گرانے میں امریکی ساختہ لڑاکا طیاروں کا استعمال کرتا۔پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے دو طیاروں کو مار گرایا جس کے بعد بھارت یہی موقف دے رہا تھا کہ پاکستان نے امریکہ سے حاصل کردہ ایف 16 طیاروں کو بھارتی طیارے گرانے کے لیے استعمال کیاجو امریکہ اور پاکستان کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔دوسری جانب پاکستان نے کارروائی میں ایف سولہ طیاروں کے استعمال کی خبروں کی تردید کی تاہم اب نیویارک ٹائمز کی جنوبی ایشائی نمائندہ ماریہ ابی حبیب نے مختلف ٹوئٹس میں واضح کیا کہ پاکستان کسی طرح امریکہ کے ساتھ فروخت کے معاہدے کی خلاف ورزی کا مجاز نہیں ہوسکتا، یہاں تک کہ اگر اس نے بھارتی طیاروں کو گرانے کے لیے ایف 16 کا استعمال بھی کیا۔ماریہ حبیب کا کہنا تھا کہ امریکہ کہتا ہے کہ اگر بھارتی مگ کو گرانے کے لیے پاکستان ایف 16 کا استعمال کرتا تو یہ فروخت معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر بھارت دوسرے روز پاکستان

کی فضائی حدود کی خلاف وزری کرتے ہوئے داخل ہوا اور پاکستان نے اپنے دفاع میں طیاروں کو استعمال کیا تو معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوئی لیکن اگر پاکستان نے حملے کے لیے پہلے ایف 16 کا استعمال کیا تو معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی۔اسی طرح ماریہ ابی حبیب نے اسلحہ ماہرین اور حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی ائیرفورس کے اس دعوے پر بھی سوال اٹھائے جس میں انہوں نے نئی دہلی میں بطور ثبوت اے آئی ایم-120 میزائل کو دکھایا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان نے اسے ایف 16 سے استعمال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام کے پاس ابھی تک بھارتی ایئرفورس کے اس دعوے پر یقین کرنے کے لیے کوئی معقول وجہ نہیں ہے کہ بھارت نے ایف 16 کو گرایا تھا۔ماریہ ابی حبیب نے اس بات کو بھی سامنے رکھا کہ مغرب خاص طور پر امریکہ واقعی میں بھارت کے ساتھ اپنے اتحاد کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کے لیے نئی دہلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے، یہاں تک کہ اس نے ‘ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے’ بھارت میں ایف 16 طیارے بنانے کی پیش کش کی۔خاتون صحافی نے مزید لکھا کہ

امریکہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے بھارتی مؤقف کے ساتھ محتاط رہنے کے باوجود بھارت کے ساتھ نیا لگاؤ ‘کافی دلچسپ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں