اپنے گھروں کی چھتیں ٹھیک کروالیں ،بارشوں کانیاسلسلہ کب سے شروع ہونے والاہے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بارش کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگیا۔ ہارون آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، آج اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ڈی آئی خان اور کوئٹہ میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ہارون آباد، دنیا پور، فتح پور سمیت مختلف مقامات پر رم جھم سے موسم حسین ہوگیا۔ لاہور میں بادل چھائے ہیں، ٹھنڈی ہوا بھی

موسم کو اور حسین بنا رہی ہے۔ آج باغوں کے شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے آج کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن اور مکران بھی میں بوندا باندی ہوگی۔ اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں بھی ابر کرم برسے گا، پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسکردو سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی 8 ڈگری تک گر گیا، پاراچنار، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 04، ہنزہ، منفی 03، مالم جبہ، منفی 02 اور مری میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 8، لاہور 10، فیصل آباد 11، ملتان 12، پشاور 10، کوئٹہ صفر اور کراچی میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں