پاک بھارت جنگ دنیا بھرپر اثر انداز ہو سکتی ہے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) گذشتہ روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے جب کہ انڈین پائلٹس کو زندہ گرفتار کر لیا تھا جب کہ ایک بھارتی پائلٹ مارا بھی گیا تھا۔اس تمام صورتحال کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات مزید کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔بھارت پر جنگی جنون سوار ہے لیکن پاکستان کی طرف سے مسلسل امن کا پیغام دیا جا رہا ہے جب

کہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے سے حل کرنے کی پیشکش بھی کی جا رہی ہے اسی حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ دنیا بھرپر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ پاک بھارت جنگ کی صورت میں دنیا مزید تقسیم ہو گی اور شدت پسندی پروان چڑھے گی۔پاک بھارت کی جنگ کی صورت میں دنیا اور خطے کو ہار ہو گی۔ دنیا کو کہتے ہیں آئیں مل کر کشیدگی کا خاتمہ کریں۔ جب کہ دوسری جانب پاکستان اوربھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان چلنے والی ریلگاڑی سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی منسوخ کردی گئی ہے. ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلگاڑی تا حکم ثانی بند کردی گئی ہے جس کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس آج صبح لاہور سے روانہ نہیں ہوئی. رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ریلوے کے لاہور ڈویژن کے ترجمان نے بتایا تھا کہ سمجھوتا ایکسپریس معمول کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن نے 8 بجے بھارت کے لیے روانہ ہوگی.جب کہ دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ہ بھارت کی مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا ہے اور پاکستان کے جوابی حملے کے بعد مکمل طور پر

پاگل ہوگئی ہے۔ بھارت ممکنہ طور پر اب سمندری محاذ پر حملہ کر سکتا ہے،زمینی اور فضائی محاذ پربھارت کو پاکستان کے ہاتھوں منہ کی کھانا پڑی ہے، اسی لیے اب حواس باختہ بھارت سمندر سے حملہ کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں