نئی دہلی(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نیورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے اور پاکستان پر پابندی لگوانے کی مخالفت کردی۔بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر نے ایک انٹرویو میں کہاایک انٹرویومیں سنیل گواسکرکا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں بھارت پاکستان کوکھیل کرہراسکتا ہے، بھارت کے نہ کھیلنے سے پاکستان کودوپوائنٹس
مل جائیں گے جس کا نقصان بھارت کوہی ہوگا۔۔سنیل گواسکر نے کہا کہ بھارتی بورڈ ورلڈ کپ سے پاکستان کوباہر کروانا چاہتا ہیلیکن ایسا ہوگا نہیں کیونکہ آئی سی سی کے دیگرممبرممالک اس پراعتراض کردیں گے کہ یہ دونوں ممالک کا اندرونی معاملہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کروانے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھنے پرغورکررہا ہے۔