معروف ویب سائٹ ”کرک بَز“ نے پی ایس ایل سے متعلق ایسا شرمناک کام کر دیا کہ ہر پاکستانی آگ بگولہ ہو گیا، پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم چلا دی

لاہور (ویب ڈیسک) کرکٹ کی معروف بھارتی ویب سائٹ ”کرک بَز“ نے پلوامہ حملے کیخلاف بطور احتجاج پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کوریج روک دی ہے اور اس کیساتھ ہی پی ایس ایل کے متعلق تمام ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے جس کے باعث پاکستانی شائقین کرکٹ شدید برہم ہے اور ویب سائٹ کے بائیکاٹ کی مہم چلا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ

حملے کے بعد بھارتی ٹی وی ’ڈی سپورٹس‘ اور آئی ایم جی ریلائنس نے پاکستان سپر لیگ (پی یاس ایل) کی کوریج سے انکار کیا اور اب کرکٹ ویب سائٹ ’کرک بَز‘ نے بھی کوریج روک دی ہے اور تمام ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ یہ ویب سائٹ پی ایس ایل میچوں کا لائیو سکور کارڈ دکھانے کے علاوہ لیگ اور میچوں کے حوالے سے خبریں بھی باقاعدگی سے نشر کرتی تھی۔’کرک بَز‘ کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آنے پر پاکستانی شائقین کرکٹ شدید برہم ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ویب سائٹ کے بائیکاٹ کی مہم چلائی ہے جس کیلئے Uninstallcricbuzz# کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جا رہا ہے اور شائقین کرکٹ سے اپیل کی ہے کہ کرکٹ بالخصوص پی ایس ایل کی معلومات کے حصول کیلئے دیگر سروسز اور ویب سائٹس استعمال کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں