لاہور (ویب ڈیسک) سیاسی مخالفت ذاتیات پراترآئی ، پاکستانی سیاست میں اب ہمارے سیاستدان ایک دوسرے پر ذاتی حملے کرنے پر بھی نہیں کتراتے ، ایسا ہی کچھ گزشتہ رات بھی ہوا جب وزیراعظم پاکستان کے ترجمان افتخار درانی نے کہا کہ انھیں پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کو بہن کہتے ہوئے شرم آتی ہے ،سیاسی مخالفین کی جنگ بدستور جاری ہے
،، پاکستان کی بڑی سیاسی پارٹیوں میں ”بہن “ کالفظ تنازع کی وجہ بن گیا ہے ، اب تازہ خبر یہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے ترجمان افتخار درانی نے کہا کہ انھیں پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کو بہن کہتے ہوئے شرم آتی ہے ، نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیراعظم کے ترجمان افتخار درانی اور مسلم لیگ ن کے رانامحمد افضل کے درمیان شہلا رضا کو بہن کہنے پر نہ کہنے پر تو تکار شروع ہوگئی،، پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جب وزیر اعظم کے ترجمان افتخاردرانی نے کہا کہ مجھے شہلا رضا کو بہن کہتے ہوئے شرم آتی ہے جس پر شہلا رضا برہم ہوگئیں اور کہا کہ بہن کہنے کی ضرورت بھی نہیں ہے کیونکہ بہن کہنے سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ یہ بات سمجھنے سے ہوتی ہے ،، اس موقع پر ن لیگ کے رانا افضل نے بھی وزیراعظم کے ترجمان پر اپنا غصہ نکالا اور کہا کہ ان کو رشتوں کی پہچان ہی نہیں ہے ،، یاد رہے کہ شہلا رضا کا اکثر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کا ساتھ جھگڑا رہتا ہے ، اور اکثر لائیو شوز میں بھی وہ جلد غصے میں آجاتی ہیں ،