)پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ اور لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کو کورکمانڈرلاہورتعینات کردیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے جاری کردہ بیان کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کو کورکمانڈرلاہور جبکہ ان کی جگہ پر آئی ایس پی آر کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیا گیا ہے، موجودہ کور کمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل صادق علی جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آرمزکی ذمہ داریاں سنبھالیں گے.یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیے گئے تھے، جس کے تحت لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ کو جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف آرمز تعینات کیا گیا تھا۔عاصم باجوہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر جون 2012 میں تعینات کیا گیا تھا جبکہ انہیں لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ستمبر 2015 میں ترقی دی گئی تھی۔