پاکستان میں اب اس کرنسی کی اجازت نہیں حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کی ہدایت پر پاکستان میں پہلی مرتبہ بینکنگ سیکٹر میں ملائشیاء میں کام کرنیوالوں کی ترسیلات زر کیلئے بلاک چین ٹیکنالوجی متعارف کروا دی ہے جس کا مقصد ملک میں دہشتگردی کے مقاصد کیلئے مالی امداد اور منی لانڈرنگ کا خاتمہ کرنا ہے،اس ٹیکنالوجی سے نہ صرف

مالی ٹرانزیکشنز کی فوری بلکہ محفوظ رسائی ممکن ہو گی حتیٰ کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ترسیلات زر وصول اور بھجوانے والے کے تمام دستاویزی اقدامات کا پتہ لگایا جا سکے گا نیز اس ٹیکنالوجی کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر غیر قانونی حوالہ اور ہنڈی کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے گی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان عابد قمر کے مطابق بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے بین الاقوامی مالی ٹرانزیکشنز کی بٹکوئن اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہرگز مالی ٹرانزیکشنز نہیں کی جائیں گی کیونکہ ان پر پاکستان میں مکمل پابندی عائد ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی بینک نے اس ٹیکنالوجی کے استعمال کی اجازت دی ہے جس کو کئی طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بینک نے ملائشیاء کے تعاون کے اشتراک سے پاکستان میں پہلی کراس بارڈر ترسیلات زر سروس کی بنیاد پربلاک چین متعارف کروائی ہے اور یہ ٹیکنالوجی آن لائن پیمنٹ پلیٹ فارم چلانے والے اینٹ فنانشل سروسز گروپ ’’الیپے ‘‘ نے تیار کی ہے،قبل ازیں چینی الیپے نے مائیکرو فنانس بینک

کی45فیصد سٹیک ایکوائر کئے ہیں جن کی مالیت 184.5ملین روپے بنتی ہے،مائیکرو فنانس بینک نے دو ماہ قبل اس ٹیکنالوجی کیلئے مرکزی بینک سے منظوری حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں