قطر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد ۔ (نیوزڈیسک) قطر میں پاکستانیوں کو ائیرپورٹ پر 30 دن کا مفت ویزا جاری کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قطر نے پاکستانیوں کے لیے فری ویزا انٹری کی خوشخبری سنا دی۔ سیر و سیاحت کے لیے قطر جانے والے پاکستانیوں کو قطر ائیرپورٹ پہنچنے پر 30دن کا ویزا دینے کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان میں قائم قطری سفارت خانے کی

جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق پاکستانی شہریوں کو قطر ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر 30 دن کا مفت سیر و سیاحت کا ویزا جاری کیا جائے گا۔ ہر پاکستانی شہری سیر وسیاست کے ویزا کی سہولت حاصل کر سکتا ہے۔تاہم اس کے لیے شرط یہ ہے کہ اس کے پاس واپسی کا کنفرم ٹکٹ اور مبلغ 5000 ریال رقم یا اتنی ہی مالیت کا کریڈٹ کارڈ موجود ہو۔ قطری سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ویزا میں مزید 30دین کے لیے توسیع بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔واضح رہے اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سمندر پارپاکستانیوں کو مزید سہولتوں کی فراہمی کیلئے وزیراعظم کے وژن کے مطابق کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر پاکستان سے ایک لاکھ ہنرمند افراد کو ویزہ فراہم کرے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر قطری سفیر سقر بن مبارک نے کہا کہ پاکستان میں کراچی اور اسلام آباد میں ویزا سینٹر کھولے گئے ہیں اب جس ملک سے

درخواست موصول ہوگی وہیں ویزے کا اجرا کیا جائے گا۔ ویزا سینٹر کھولنے کا مقصد پاکستان کے ہنر مند افراد کو قطر میں روزگار فراہم کرنا ہے۔ قطری سفیر نے کہا کہ بائیو میٹرک کا اندراج کروانا ہوگا اور قطر ویزا سینٹر میں میڈیکل ٹیسٹ دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ قطر میں روزگار کے لیے درخواست دینے والوں کو ورک کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں