گورنرسندھ کی تعلیمی قابلیت پرتنقیدکرنیوالےپہلے نواز شریف کی تعلیمی قابلیت تودیکھ لیں پی ٹی آئی رہنما نے سابق وزیراعظم کی تعلیمی قابلیت سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے گورنر سندھ عمران اسماعیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ اہیف اے پاس ہیں۔اور ایک ایف پاس شخص پورے سندھ کو چلائے گا میرے خیال سے اس سے زیادہ شر،مناک بات نہیں ہو سکتی۔جو بیڑہ غرقب سارے پاکستان میں ہو رہا ہے وہ اب یہاں بھی ہو گا۔اور سندھ میں جو کچھ بھی ہو رہا

ہے وہ قابل قبول نہیں ہے۔اس بات کا جوواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ محمد زبیر گورنر سندھ کے بارے میں یہ رائے رکھیں گے لیکن ان کو یہ نہیں معلوم کہ پاکستان کا تین بار وزیراعظم رہنے والا شخص نقل مار کرک بی اے پاس کیا۔محمد زبیر تو سیاست میں بعد میں آئے میں آئے لیکن میں جانتا ہوں کہ وہ کس طرح سے پاس ہوئے۔محمد زبیر نے مزید کہا کہ اب کی بات کریں اب تو عمران اسماعیل گورنر سندھ ہیں اور وہ ایف اے پاس ہیں۔واضح رہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ک ہ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو باضابطہ طور پرگورنر سندھ مقرر کردیا گیا ۔عمران اسماعیل بحیثیت گورنر سندھ 27اگست کو عہدے کا حلف اٹھایا۔عمران اسماعیل نے گورنر سندھ تقرری پر اللہ تعالیٰ، اہل ِ خانہ اور پارٹی کارکنا ن کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھروسا کرنے پر ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔لیکن پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد گورنر سندھ ایف اے پاس نکلے ہیں۔نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل صوبے کی تمام یونیورسٹیوں کے چانسلر بھی

ہوں گے،جس کے بعد ایک ایف اے پاس گورنر پی ایچ ڈی وائس چانسلر پر حکم چلائیں گے۔اس کے بعد مخالفین کی طرف سے عمران اسماعیل پر بھی تنقید کی گئی یہاں تک کہ ان کے ٹویٹس سے بھی غلطیاں نکالی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں