فلائی اوور تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے کیونکہ پاکستان میں انہیں بنانے کا رجحان کافی زیادہ ہے مگر چین کے اس پل کے منصوبے نے تو دنیا بھر کو دنگ کرکے رکھ دیا ہے۔جی ہاں یہ ایسا فلائی اوور منصوبہ ہے جس کی تصاویر نے انٹرنیٹ صارفین کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق شمال مغربی چین کے صوبے شنسی کے شہر تاییوان
کے قریب تیان لونگ نامی پہاڑی سلسلے میں تعمیر کیا جانے والا یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے جو کہ 3 منزلوں پر پھیلا فلائی اوور برج ہے۔یہ پل 350 میٹر بلند ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ اس پہاڑی پر 30 کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔اور اپنے منفرد طرز تعمیر کی وجہ سے یہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔یہ تین منزلہ پل دور سے دیکھنے میں کسی ڈریگن جیسا نظر آتا ہے جو کہ لوگوں کے اس علاقے کی خوبصورت سے محظوظ ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔اس کی تعمیر پر 7 ہزار ٹن سے زیادہ اسٹیل استعمال ہوا ہے اور رپورٹ کے مطابق اس کی تعمیر جلد مکمل ہوجائے گی جس کے بعد اسے لوگوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔چین میں اکثر ایسے منصوبے سامنے آتے رہتے ہیں۔گزشتہ سال جنوری میں چین کے صوبے ہونان کے شہر چانگشا میں تعمیر ہونے والا ‘لکی ناٹ’ برج دنیا کو حیران کرنے کے لیے کافی ثابت ہوا جسے نیکسٹ آرکیٹکٹ نے ڈیزائن کیا۔راہ گیروں کے گزرنے کے لیے بننے والا برج درحقیقت تین پلوں کا مرکب ہے جنھیں ایک اسٹرکچر میں ڈھال دیا گیا ہے۔اس ڈیزائن پر کمپنی کو 2013 میں ایک بین
الاقوامی ایوارڈ بھی دیا گیا تھا اور اسے عوام کے لیے 2016 کے آخر میں کھولا گیا۔یہ برج ایک ہائی وے اور دریائے ڈریگون کنگ ہاربر کے اوپر 78 فٹ کی بلندی پر تعمیر کیا گیا ہے تاکہ نیچے سے کشتیاں گزر سکیں۔اسی طرح رواں سال چین میں دنیا کے سب سے لمبے سمندری برج کو بھی ٹریفک کے لیے کھولا گیا۔34 میل سے بھی زیادہ طویل ہانگ کانگ۔ ژوہوئی۔ مکاو ¿ پل چین کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت چین کے 2 خطوں ہانگ کانگ اور مکاو ¿ کو آپس میں ملانا ہے ، جن کے 9 شہر ایک دوسرے سے جڑ گئے ہیں۔