سادگی کہیے یا بے وقوفی، پی ٹی آئی پر الزام لگانے کی کوشش میں مائزہ حمید نے اپنی ہی پارٹی پر بم گرا دیا، وزراء کی کرپشن کی تفصیلات ٹویٹ کر دیں، تفصیلات جانیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق سال 2017-18ء کے دوران 44 وفاقی وزارتوں میں پانچ کھرب 80 ارب روپے کے بے ضابطہ اخراجات ہوئے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما مائزہ حمید نے تحریک انصاف پر الزام لگانے کی کوشش میں اپنی ہی جماعت کے وزراء کی کرپشن کی تفصیلات ٹویٹ کر دیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے

رہنما مائزہ حمید نے اپنی جماعت کے خلاف ٹویٹ کرکے پھر ڈیلیٹ کر دیا۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق 44 وفاقی وزارتوں نے پانچ کھرب 80 ارب روپے کے بے ضابطہ اخراجات کیے، صدر مملکت کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق مالی آڈٹ Objection گزشتہ سال کے مقابلے میں 87 فیصد زیادہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں