معروف صحافی نے سندھ کے مسائل کا حل بتا دیا

لاہور(نیوزڈیسک) : معروف صحافی و تجزیہ نگار ہارون الریشد کا کہنا ہے کہ کراچی کو دو تین بیماریاں لاحق رہی ہیں جو کہ کینسر جیسی ہیں۔کراچی کی ایک بیماری کا نام الطاف حسین تھا اور ایک کا نام زرداری ہے۔کراچی کو ایک بیماری سے تو نجات مل گئی لیکن جب تک دوسری بیماری سے بجات نہیں ملے گی تو سندھ کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ وہاں درندگی

کی حد تک سفاک اور ظالم لوگ ہیں۔وزیراعظم عمران خان پوری نیک نیتی سے چاہتے ہیں کہ کراچی کے مسائل حل ہوں۔عمران خان پر سو اعتراضات ہو سکتے ہیں لیکن عمران خان کام کرنے والا آدمی ہیں۔عمران خان کے مشیروں پر شبہ کیا جا سکتا ہے لیکن عمران خان کراچی کے لیے ضرور کام کریں گے۔خیال رہے کہ کراچی بڑا شہر ہے اور اس کے مسائل بہت ہیں ۔ جن میں پانی، بجلی ، امن و امان اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل شامل ہیں ان تمام مسائل سے شہری پریشان ہیں ۔جب کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ شہر قائد کی عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومتکراچی میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم کرنے اور عوام کو درپیش مسائل کے مستقل حل کے لیے ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،وزیر اعظم نے کہا کہکراچی جیسے اہم شہر میں بعض مقامات پر بنیادی سہولتوں تک کا فقدان لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی و استحکام میں کراچیکا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم کرنے اور عوام کو درپیش مسائل کے مستقل حل کے لیے پی ٹی آئی

حکومت ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔جب کہ دوسری طرف کراچی کی عوام نے وزیراعظم عمران خان سے بہت امیدیں لگائی ہوئی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہمارے مسائل ضرور حل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں