لاہور(ویب ڈیسک) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی گرفتاری بھی عمل میں آچکی ہے۔پنجاب پولیس نے اشرف آصف جلالی کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ دیر پہلے تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سٹی 42 کی جانب سے
دعویٰ کیا گیا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ علامہ خادم رضوی کو تحریک لبیک کے لاہور میں واقع مرکز سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ جبکہ نجی ٹی وی چینل کا مزید دعویٰ ہے کہ خادم رضوی کے بیٹے نے بھی اپنے والد کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔تاہم اس حوالے سے تاحال حکومتی سطح پر کوئی باقاعدہ اعلان یا بیان جاری نہیں کیا گیا۔دوسری جانب تحریک لبیک یارسول کے سربراہ اشرف آصف جلالی کی گرفتاری کی خبریں بھی گردش میں ہیں۔اشرف آصف جلالی کو پنجاب پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔اس سے پہلے اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے 25 نومبر کو دی جانے والی احتجاجی کال کے پیش نظر پنجاب بالخصوص راولپنڈی سے تحریک لبیک کے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔