ہم باخبر اور تیار ہیں، معلوم ہےکہ حملے میں۔۔۔۔وزیرخارجہ نے بڑادعویٰ کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے ہم باخبر اور تیار ہیں، معلوم ہے حملے میں کون ملوث ہے، ایسے عناصر پاک چین دوستی پر اثرانداز نہیں ہوسکتے۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تینوں دہشتگردوں کا صفایا کر دیا گیا، چینی قونصلیٹ میں 21 سے زائد لوگ موجود تھے، چین اور پاکستان کے تعلقات

نئی نوعیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا سندھ پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی قابل تحسین ہے، 2 پولیس جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ہم نے بیجنگ میں آگاہ کر دیا ہے کہ تمام لوگ محفوظ ہے، قونصل خانے میں 21 سے زائد لوگ موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں