کم عمری کی غلطی گلے پڑ گئی، 21 سالہ دولہا اب کس حال میں ؟ 41 سالہ دلہن نے رنگ دکھانا شروع کردیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکی عورت کی سیالکوٹ کے لڑکے سے فراڈ شادی پرتحقیقات شروع کردی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق چند روز قبل امریکا سے ماریا نام کی ایک عورت پاکستان آئی اوراس نے یہاں پر سیالکوٹ کے ایک لڑکے سے شادی کرلی دونوں کا بیان تھا کہ انھوں نے محبت میں شادی کی ہے اور وہ ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر رابطہ ہونے پر

پسند کرنے لگے تھے تاہم نئی اطلاع یہ ہے کہ ان دونوں کی شادی عارضی اور معاہدہ کے تحت ہوئی ہےسوشل میڈیاپرآگ کی طرح پھیلنے والی افواہوں کے مطابق در حقیقت امریکا سے تعلق رکھنے والی ماریا انسانی اسمگلنگ کا کاروبار کرنے والی ایک ایسی عورت ہے جو ایشیاء کے ممالک کے بہت سے نو جوانوں سے شادیاں کرچکی ہے اور اسے اس کام کے عوض بھاری رقم ملتی ہے کیوں کہ وہ شادی کرنے کے بعد اپنے شوہروں کوامریکا لے جا تی ہے جہاں پر چند ماہ کے بعد طلاق ہو جاتی ہے، پاکستان کے متعلقہ اداروں نے سیالکوٹ کے کاشف کی امریکا کی 41سالہ ماریا سے فراڈ شادی پر ان کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے امکان ہے کہ دونوں کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں