کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) زاہد قربان علوی انتقال کر گئے۔زاہد قربان علوی سندھ ہائیکورٹ کے جج رہ چکے تھے۔2013 میں جسٹس علوی کو عام انتخابات سے قبل نگران وزیر اعلی سندھ بنایا گیا تھا۔ ان کا نام اس وقت کے وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے،تجویز کیا تھا۔جسٹس (ر) زاہد قربان علوی کے انتقال کے
باعث ہائی کورٹ میں عدالتی امور معطل ہو گئے۔