ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے اعتراف کیا کہ انہیں شاہ رخ خان نے ہی رومانس کرنا سکھایا، خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہوں نے ان کے ساتھ کام کیا۔رانی مکھرجی نے فلم کی شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ خان نے انہیں ‘کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران بوسہ دیا اور وہ یہ سین شوٹ
کرواتے ہی شرم سے لال ہوگئے۔رانی مکھرجی نے یہ بھی بتایا کہ وہ ان دنوں کاجول کو اپنی بڑی بہن ‘دیدی‘ کہ کر پکارتی تھیں اور ان سے مشورے اور مدد مانگتی تھیں۔خیال رہے کہ اس فلم کی ہدایات کرن جوہر نے دی تھیں، جنہوں نے اگرچہ اس فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان نہیں کیا، تاہم انہوں نے اشارتا کہا تھا کہ اگر وہ اپنی کسی ماضی کی مقبول فلم کا سیکوئل بنائیں گے تو اس میں رنبیر کپور، جھانوی کپور اور عالیہ بھٹ کو کاسٹ کریں گے۔کرن جوہر کے اس بیان کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر اس فلم کے سیکوئل میں ان ہی اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا۔دوسری جانب ‘کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے 20 سال مکمل ہونے پر کاجول نے رنبیر، جھانوی اور عالیہ کو چینلج کیا کہ وہ شاہ رخ، رانی اور ان کی طرح فلم میں کام نہیں کرسکتے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ‘کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا سیکوئل کب بنتا ہے اور اس میں کن اداکاروں کو کاسٹ کیا جاتا ہے۔۔