نیویارک (آن لائن) امریکی صدر نے چینی مصنوعات پر محصولات بڑھانے کا اعلان کر دیا، ابتدائی طور پر یہ ٹیکس چوبیس ستمبر سے لاگو ہوں گے۔امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کے نئے ٹیکس عائد کئے گئے ہیں جو اب تک لگائے جانے والی سب سے بڑی محصولات ہیں۔ یہ نئے ٹیکس 5000 سے زائد اشیا پر نافذ کیے گئے ہیں، یہ نئے ٹیکس 24 ستمبر سے لاگو ہوں گے۔ اگلے برس یہ دس فیصد سے شروع ہو کر 25
فیصد تک پہنچ جائیں گے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ چین کی ناانصافی پر مبنی تجارتی طریقوں کا جواب ہے جبکہ چین نے کہا تھا کہ چین اپنے مفادات کے دفاع کے لیے کوئی بھی قیمت چکانے سے نہیں ہچکچائے گا۔