شوہر کا بیوی پر غصہ اور رعب، آپ نے شوہر کا بیویوں کو مارنا اور بیویوں پر غصہ کرنے کا تو سنا ہوگا، لیکن آج کی اس پوسٹ میں ہم آپکو کچھ ایسے شوہروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنکو الٹا انہی کی بیوی انھیں مارتی ہیں. آئیں ان بیچارے شوہروں کی کہانیاں سنتے ہیں.
خواتین نے سوشل میڈیا پر ایک عالمی مہم چلا رکھی ہے جس میں مردوں کے ہاتھوں ہونے والے استحصال کو منظرعام پر لا رہی ہیں۔ یہ مہم ہیش ٹیگ ’می ٹو‘ کے تحت چل رہی ہے۔ اب اس کے جواب میں مردوں نے بھی ہیش ٹیگ maybeshedoesnthityouکے تحت ایک مہم شروع کر دی ہے جس میں خواتین کے ہاتھوں مردوں کے استحصال کے واقعات بیان کیے جا رہے ہیں۔ اس ہیش ٹیگ میں ایک مرد نے ایسی بات کہی ہے کہ سن کر ہر مرد کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں۔ اس شخص نے لکھا ہے کہ ’’میری بیوی مجھے مارتی تو نہیں لیکن میرے بچے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی اور اس طریقے سے مجھے جذباتی تکلیف پہنچاتی ہے کہ میں خود کو مجرم سمجھنے لگتا ہوں۔وہ میری ہر چیز، حتیٰ کہ کس سے ملنا ہے اور کس سے نہیں ملنا، کو کنٹرول کرتی ہے اور میں کچھ نہیں کر پاتا۔‘‘
ایک اور شخص نے لکھا ہے کہ ’’بیوی شاید شوہر کو مارتی نہیں لیکن وہ اس کا شدید استحصال کرتی ہے۔ شوہر کیا پہنے گا، کس سے بات کرے گا، کس دوست سے ملے گا، یہ سب کچھ بیوی ہی طے کرتی ہے۔‘‘وکرانت نامی صارف نے لکھا ہے کہ ’’بیوی شوہر کو مارتی تو نہیں لیکن وہ ہمیشہ خود کو مظلوم ثابت کرتی ہے، خواہ قصور اسی کا ہو۔ وہ ایسے حیلے استعمال کرتی ہے کہ شوہر خود کو مجرم سمجھنے لگتا ہے۔‘‘گلوبل وارمنگ پروبز نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس ہیش ٹیگ میں لکھا گیا ہے کہ ’’بیویاں شوہروں کو شاید مارتی تو نہیں لیکن وہ ان کے جذبات سے کھیلنا بخوبی جانتی ہیں۔‘‘ڈائیلن کروم نامی شخص نے لکھا ہے کہ ’’بیوی شوہر کو مارتی تو نہیں لیکن غلطی اس کی بھی ہو تو وہ شوہر کو معافی مانگنے پر مجبور کر دیتی ہے۔‘
آپ کا اس بارے میں کیا کہنا ہے؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کیجیے.