یہ ہے اصل تبدیلی

کابینہ کا اجلاس حسن عسکری کی صدرارت میں تین گھنٹے جاری رہا ۔اجلاس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا ۔ ایجنڈے کی کارروائی ختم ہونے کے بعد صوبائی وزیر خزانہ ضیاحیدررضوی نے دیامربھاشاڈیم اورمہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے قائم فنڈ میں حکومت پنجاب کے ملازمین کی رضاکارانہ طورپرایک یا دو دن کی تنخواہ دینے کی تجویز پیش کی، نگران وزیراعلیٰ اورنگران کابینہ نے اس تجویز سے اتفاق کیا اور اس امرپربھی اتفاق کیاگیا کہ اس مقصد کیلئے ملازمین تنخواہ لازماً دینے کے پابند نہیں ہوں گے بلکہ وہ رضاکارانہ طورپرتنخواہ دیںگے۔


نگران صوبائی وزیرخزانہ ضیاحیدر رضوی نے بتایا کہ نگران دور حکومت میں وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میںصرف ایک ماہ میں4 کروڑ روپے سے زائدکی بچت کی گئی ہے جس پر کابینہ کے ارکان نے مسرت کا اظہار کیا۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئییے اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں