طیب اردگان بھی مدرسے سے پڑھے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ میں مدارس کے خلاف نہیں ، لیکن ہم نے اس کی اصل روح کو کھو دیا ، طیب اردگان بھی مدرسے سے پڑھے تھے لیکن آج وہ ترکی کے صدر ہیں، ہمیں مدارس میں جدید تعلیم دینے کی بھی ضرورت ہے ۔

کوئٹہ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ 4مسائل کے باعث پاکستان اور خاص طورپر بلوچستان پسماندہ رہ گیا ،پہلی وجہ تعلیم ہے جو کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے۔میں مدارس کے خلاف نہیں ، لیکن ہم نے اس کی اصل روح کو کھو دیا ۔ مدارس سے متعلق یہ تاثر بن گیا ہے کہ یہ صرف ایک فرقے کی تعلیم دیتے ہیں ۔ایک فرقے کی تعلیم حاصل کرنے والے مدارس کے طلبا کیا بنیں گے ؟ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک جمہوری آدمی ہوں اورمیرا پختہ یقین ہے کہ پاکستان مضبوط جمہوری عمل سے کامیاب ہوگا ۔ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی سالمیت کی علامت ہے ، صوبے میں امن و امان کی صورتحال بلوچستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں