سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان اور سعودیہ عرب کی سپیشل فورسز کی انسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ مشقیں جار ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتا یا گیا ہے کہ” الشہاب دوئم “نامی مشترکہ مشقیں سعودی شہرریاض کے پرنس نائف سیکیورٹی سٹی میں جاری ہیں جس میں پاکستان کا 68رکنی سپیشل سروسز گروپ کا دستہ شریک ہے ، دو ہفتوں پر محیط مشترکہ مشقیں 25 نومبر کو شروع ہوئیں جو کہ 10 دسمبر تک جاری رہیں گی۔پاک فوج کا کہنا ہے کہ مشقوں سے دونوں ممالک کی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا،مشقوں سے دونوں ممالک اور فورسز کے تعلقات مزید مضبوط ہو ں گے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ”الشہاب اول“ مشترکہ مشقیں گزشتہ سال پاکستان میں ہوئی تھیں۔