سینئیر صحافی کاشف عباسی نے دھرنے والوں کو اسلام آباد بھیجنے والوں کا پول کھول دیا ۔کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ دھرنے والے رانا ثنا ء اللہ سے معاہدہ کرکے پنجاب حکومت کی سر پرستی میں اسلام آباد آئے ۔تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافی کاشف عباسی نجی ٹی وی چینل پر تبصر کر رہے تھے اس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ دھرنے والوں کو اسلام آباد بھیجنے والی پنجاب حکومت تھی ۔
انکا کہنا تھا کہ دھرنے والوں نے اپنے تمام تر مطالبات پنجاب حکومت کے سامنے رکھے ،راناثناء اللہ نے دھرنے والوں سے مذاکرات کئیے ۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم مظاہرین کے تمام تر مطالبات مان لیتے ہیں لیکن وزیر قانون کا استعفیٰ صرف اسلام آباد سے مل سکتا ہے ۔اسکے بعد صوبائی وزیر قانون نے مظاہرین کو اسلام آباد کی راہ دکھائی ۔سارے راستے مظاہرین کو پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا گیا ۔کاشف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی خبریں ہیں کہ اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس میں ہونے والے مذاکرات میں پنجاب حکومت نے دھرنا مظاہرین کے مطالبات منوانے کے لیے تمام تر حربے استعمال کئیے مگر وفاقی حکومت مطالبات کو تسلیم کرنے سے انکاری رہی۔