سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس لڑکے کی تصویر کی اصل حقیقت سامنے آ گئی

عید میلادالنبی کے موقع پر دہشت گردوں نے پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں9افراد شہید جبکہ پاک فوج کے 2جوانوں سمیت 34 افراد زخمی ہوگئےاس تمام واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نوجوان لڑکے کی تصویر وائرل ہونا شروع ہو گئی جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ اس نے ایک دہشتگردکو کمرے میں بند کر دیا تھا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے اسے ہلاک کر دیا تاہم اب اس کی حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔پولیس ذرائع کاکہناہے کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے یہ بالکل بے بنیاد ہے۔


تفصیلات کے مطابق اس صورتحال کے پیش نظر سوشل میڈیا پر ایک نوجوان لڑکے کی تصویر وائر ل ہو رہی ہے جس کے ساتھ یہ تحریر درج ہے کہ اس نوجوان لڑکے کا تعلق بنوں سے ہے اوراس نے حملے کے وقت ایک دہشتگرد سے اس کی بندوق چھینی اور اس چھینا جھپٹی میں اس لڑکے کا انگوٹھا ٹوٹ گیا اور اس لڑکے نے دہشتگرد کو کمرے میں بند کردیا ۔اب اس کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے ،پولیس ذرائع کا کہناہے کہ اس خبر میں بالکل بھی صداقت نہیں ہے ، یہ بے بنیاد ہے ۔

اس نوجوان لڑکے کی تصویر سوشل میڈیا پر انتہائی تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی جس کے بعد اسے صحافیوں سمیت بڑی تعداد میں ٹویٹر اور فیس بک پرشیئر کیا تاہم اب اس کی اصل حقیت سامنے آ چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں