موٹروے پولیس میں 10ہزار افراد کیلئے نوکریاں

چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ضروریات پوری کرنے کے نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس جلد ہی 10ہزار افراد کو نوکریاں دے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے مواصلات نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں پاک چین اقتصادی راہداری کی ضروریات پورا کرنے کے بڑی تعداد میں افرادی قو ت کی ضرورت ہو گی جس کو پورا کرنے کے لیے جلدہی نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس جلد ہی 10ہزار افراد کو نوکریاں دے گا۔


وزیر مواصلات محمد جنید انور چوہدری نیشن ہائی وے اور موٹروے پولیس کی جانب سے منعقد کردہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس دوران انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کی خوشحالی کے لیے بہت سے میگا پراجیکٹس شروع کر رکھے ہیں جس میں سڑکوں کی توسیع کے منصوبے خاصی اہمیت کے حامل ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے نیشن ہائی ویز و موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی ویز و موٹر وے پولیس اپنی مسلسل بہترین کارکردگی کے سبب ملک کے دیگر اداروں کے لیے ایک مثالی ادار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں