لیکوریا مستورات میں پائی جانے والی ایک ایسی بیماری ہے ،جو بظاہر تو ایک عام سی تکلیف کے طور پر تصور کی جاتی ہے، لیکن یہ مستورات کی دیگر بے شمار تکالیف کی وجہ بنتی ہے۔ شدید جسمانی کمزوری ، کمر درد، ماہانہ نظام میں خرابی ، حمل کا نہ ٹھہرنا، ٹانگوں میں درد ، بھوک نہ لگنا، جگر کے افعال میں کمی، وزن کا تیزی سے گھٹنا ، لو بلڈ پریشر ، اداسی ، بانجھ پن، نسوانی حسن میں کمی ، چہرے کی بے رونقی ، خون کی کمی، طبیعت میں سستی اور جلدی غصہ آنا، دل ڈوبنا وغیرہ۔خواتین میں لیکوریا کے خاتمے کے لئے ایک زبردست نسخہ درج ذیل ہے۔
اجزاء
سنگھاڑا : 10 گرام اسگندھ گوری : 10 گرام
بدھارا : 10 گرام موصلی سفید : 10 گرام
ستاور : 10 گرام تمر ہندی : 10 گرام
ترکیب اور طریقہ استعمال
یہ تمام اشیاء کسی بھی پنسار سٹور سے مل جائیں گی۔ ان سب کو گرائنڈر کی مدد سے علیحدہ علیحدہ گرائنڈ کرلیں۔ اب کسی بڑے برتن میں سب اجزاء کو ڈال کر چمچ کی مدد سے اچھی طرح مکس کر لیں ۔اب اسے کسی بوتل میں ڈال کر رکھ لیں اور دن میں11 بجے سے شام 4 بجے تک ایک چائے کا چمچ ایک گلاس دود ھ کے ساتھ استعمال کریں۔انشاء اللہ ایک ہفتے کے استعمال سے ہی لیکوریامیں فرق محسوس کریں گی اور لگاتار ایک ماہ کے استعمال سے ہی لیکوریا کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔
زنانہ جنسی عضو سے مادہ کا اخراج ایک خاص حد تک صحت مندی کی علامت اور عام بات ہے۔ یہ اخراج اصل میں اعضائے تولید کے مردہ خلیوں کا مائع صورت میں ہو تا ہے اور یہ زیادہ اجزاء ہوتے ہیں جو کہ مسلسل عضو سے خارج ہوتے رہتے ہیں۔ اگر یہ اخراج رنگت میں گاڑھا ، لیسدار، سفید رنگ اور جلن دار ہو جائے تو علاج کی ضرورت ہے۔