چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے باجوڑایجنسی کادورہ کیا،آرمی چیف کوپاک افغان سرحد پرسکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آج باجوڑ ایجنسی کادورہ کیاہے۔آرمی چیف کوپاک افغان سرحد پرباڑ،قلعوں اور چیک پوسٹوں سمیت سرحد پارسے دہشتگردوں کی درندازی روکنے اور حملوں پربریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پرتعینات جوانوں سے ملاقات کی اور فوجی جوانوں کے بلندعزم کوسراہا۔آرمی چیف کومقامی افرادکی سہولیات کیلئے تعمیرہونے والے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ مزید برآں آرمی چیف نے پشاور میں فاٹا ،خبیرپختونخوا ہ کے علماء سے ملاقات بھی کی۔جس میں آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں علماء کرام کے مثبت کردارکی تعریف بھی کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے علماء نے دہشتگردی کی متفقہ طورپرمذمت کی۔دہشتگردی روکنے کیلئے علماء کاکردارقابل قدرہے۔پائیدارامن کیلئے علماء فوج کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سب پاکستانیوں کاہے۔سب پاکستانی بلارنگ ونسل ، مذہب اور فرقہ اپنی پہنچان بنائیں۔اس موقع پرعلماء کرام نے دہشتگردی کیخلاف مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کے عزم کااظہارکیا۔