”عثمان ڈار آپ کے ساتھ بیٹھے ہیں جن کی ڈگری جعلی ہے ،آپ کیا کہیں گے ؟“

تحریک انصا ف کے چیئر مین عمران خان نے عثمان ڈارکی جالی ڈگری سے متعلق سوال پر حیران کن جواب دے دیا ۔پریس کانفرنس کے دوران عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ ”عثمان ڈار آپ کے ساتھ بیٹھے ہیں جن کی ڈگری جعلی ہے ،ان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟ “۔اس سوال پر عثمان ڈار نے خود جواب دینا چاہا لیکن عمران خان نے انہیں روکتے ہوئے جوا ب دیا

۔تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ عثمان ڈار ابھی پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں نہ ہی عثمان ڈار کے پاس کوئی وزارت ہے ۔جب اس کی باری آئے گی تو اس سے سوال کرنا لیکن پہلے موجودہ وزیر جواب دیں ۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے پاس دبئی کا اقامہ ہے اور وہ دبئی میں 17لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اقامہ منی لانڈرنگ کا طریقہ کار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں