ختم نبوتﷺ کے قانون میں ترمیم کے بعد ملک میں مذہبی جماعت کی جانب سے دھرنا دیا گیا تو کئی روز بعد حکومت نے اس کیخلاف آپریشن کیا جس پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے اور حکمران جماعت کے ایم پی ایز اور ایم این ایز پر بھی حملے ہوئے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کینیڈا میں تھے جو ایک تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے تووہاں موجود ایک پاکستانی شخص آپے سے باہر ہو گیا اور بھرے ہال میں ہی مشاہد اللہ خان کو کھری کھری سنا دیں۔ اس واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آ چکی ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ڈاکٹر اشرف جلالی کو میڈیا پر زیادہ نہیں آنا چاہئے وہ اب ہم سے الگ ہیں،پیر افضل قادری
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص ہاتھ میں پاکستان کا پرچم تھامے مشاہد اللہ خان کے پاس جاتا ہے اور کہا کہ وہ مونٹریال کے مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کرتا ہوں۔ آپ نے ختم نبوت ﷺ کے قانون میں ترمیم کی ہے، آپ مسلمان ہیں اور محمد ﷺ کا کلمہ پڑھا ہوا ہے، نواز شریف کا نہیں، مرنے کے بعد کیا جواب دیں گے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔
"بے غیرت آدمی ہے اسے نکالو یہاں سے، اس نے محمد عربی کا نہیں نو…
"بے غیرت آدمی ہے اسے نکالو یہاں سے، اس نے محمد عربی کا نہیں نوازشریف کا کلمہ پڑھا ہوا ہے، "- کینیڈا میں ایک پاکستانی نے مشاہداللہ کے اعزاز میں تقریب کے دوران مشاہداللہ خان کی عزت اتاردی اور نوازشریف کو گالیاں دیدیں ۔۔ مشاہداللہ خان شدید پریشانی کا شکار۔۔۔
Posted by Now News on Mittwoch, 29. November 2017