اوگرا نے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک سے 15 روپے تک اضافے کی تجویز دی ہے ،سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی ہے جس میں پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 48پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15روپے 35پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 15پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔