تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے سربراہ خادم حسین رضوی نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاتھا کہ جومانگنا ہے مانگو،جو آپ کہتے ہیں منظور ہوگا۔زاہد حامد کا استعفی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کہنے پر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خادم حسین رضوی کا کہناتھاکہ شہباز شریف جھوٹ بول رہے ہیں ان کا ثالثی میں کوئی کردار نہیں ہے ،جب حکومت نے قتل و غارت شروع کی تو پاک فوج نے ثالثی کردار ادا کیا۔چیف آف آرمی سٹاف نے کہاکہ جو مانگنا ہے مانگو،جو آپ کہتے ہیں منظور ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جس کو گلی گلی میں چور کہیں ، اس کو ضامن کیسے مانتے؟ہمیں کسی بھی حکومتی شخصیات کی زبان پر اعتبار نہیں تھا جبکہ میری احسن اقبال سے تو کوئی بات نہیں ہوئی ہے،ان کے دستخط بھی معاہدے پر ہم نے نہیں کروائے۔