فائنل ہارنے کے بعد کوہلی پاکستانی ڈریسنگ روم میں گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی کا فائنل میچ پاکستانی عوام تو کسی صورت نہیں بھول سکتی لیکن یہ میچ بھارتیوں کو بھی ہمیشہ کیلئے یاد رہے گا تاہم اس میچ سے پہلے اور بعد میں چند ایسے بہترین واقعات بھی پیش آئے جنہیں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فائنل میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 180 رنز کی شکست اگرچہ بھارتی ٹیم کیلئے انتہائی شرمناک تھی اور کھلاڑیوں کیساتھ پورا بھارت ہی غم میں ڈوبا ہوا تھا مگر اس سب کو پس پشت ڈال کر ویرات کوہلی پاکستانی ڈریسنگ روم میں گئے اور فائنل میں شاندار فتح حاصل کر کے پہلی مرتبہ چیمپینز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

شعیب اختر نے کہا کہ ”ویرات کوہلی کو داد دیتا ہوں جو فائنل میچ کے بعد پاکستانی ڈریسنگ میں گیا اور ہمارے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ اس نے پاکستان ٹیم کی بہت زیادہ تعریف کی۔ آپ جانتے ہیں کہ وہ ناصرف بہترین کرکٹر ہیں، بلکہ وہ بھارت کے بہترین سفیر بھی ہیں۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں