جنید جمشید کی زندگی کی پوشیدہ حقیقت

معروف مبلغ و نعت خواں جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہونے کو ہے ،ان کی برسی سے قبل پاکستان کے مشہور بینڈ ‘جنون’ کے گٹارسٹ سلمان احمد نے جنید جمشید کی زندگی پر مبنی مختصر ڈاکیومینٹری فلم ‘آنسو’یکم دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان احمد نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ فلم ‘آنسو’ یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی جو جنید جمشید کی زندگی کے وہ پہلو دکھائے گی جو اب تک سب سے پوشیدہ تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ جنید جمشید اپنے دوستوں، اہل خانہ، مداحوں اور خاص طور پر اپنے وطن عزیز کے لیے کتنے حساس تھے۔فلم کو جنون پکچرز کے بینر تلے تیار کیا جارہا ہے جس کی ہدایات عمران احمد خان دے رہے ہیں۔ڈاکیومینٹری فلم ‘آنسو’ مشہور صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کی نظم ‘کدی آ مل یا پیاریا’ پر ترتیب دی گئی ہے۔واضح رہے کہ جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں