ختم نبوتؐ معاملہ حکومت کے ہاتھ سے نکل گیا

ختم نبوتؐ معاملے پر تحریک لبیک یا رسول اللہ کا دھرنا جاری ہے جبکہ مشائخ عظام اور پاکستان بھر کے علمائے کرام تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دھرنے کی حمایت اور ان کی سپورٹ میں سامنے آچکے ہیں. جمعۃ المبارک کو پیر آف گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی اچانک دھرنے میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی قسم کا بھی آپریشن کیا گیا تو حکومت یہ نہ دیکھے کہ دھرنے میں کتنے لوگ ہیں پھر ہماری کال پر اسلام آباد اورراولپنڈی کی شاہرائوں پر سر ہی سر نظر آئیں گے.

گزشتہ رات سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پیر آف گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے یہ سب نہیں کیا بلکہ ان سے پس پردہ کسی قوت نے کروایا، ہم اس کو قوت کو سامنے لا کر بے نقاب کرنا چاہتے ہیں. آپ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے کسی بھی قسم کی غیر ذمہ داری کا دھرنے کے حوالے سے مظاہرہ کیا تو بلا تفریق ہر مکتب فکر کے لوگ اس مسئلے میں کود پڑیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں