)پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ پی آئی اے حکام نے حج سیزن 2008ءکے دوران آب زم زم کی خریداری میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کی تھی جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ پی آئی اے حکام نے یہ خریداری2008ءمیں 3کروڑ 7لاکھ روپے کی تھی جس میں بھاری مال بد عنوانی سامنے آئی ہے۔
سول ایوی ایشن حکام جناح ایئر پورٹ کراچی میں سرکاری عمارتیں نجی کمپنیوں کو الاٹ کردی جس سے قومی خزانہ کو15کروڑ روپے سے زائد نقصان ہوا۔ سول ایوی ایشن حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ خانانی اینڈ کالیا کرنسی ایکسچینج کمپنی سے لاکھوں روپے کرایہ کی مد میں فوری ریکور کئے جائیں۔