اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے ٹیچرز نے کئی روز تک مطالبات کے حق میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیے رکھا۔ مظاہرین میں شامل خواتین ٹیچرز کے ایک وفد نے عمران خان سے ملاقات بھی کی جس کی ایک خاتون نے خفیہ طور پر ویڈیو بنا لی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ خفیہ طریقے سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کس طرح ٹیچرز کے مسائل سن رہے ہیں اور موقع پر ہی احکامات جاری کر رہے ہیں۔
ایک خاتون ٹیچر نے عمران خان کو شکایت کی کہ سکول میں گرنے کی وجہ سے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ خاتون نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنا ایکسرے دکھانے کی کوشش کی تو انہوں نے ایکسرے دیکھنے سے انکار کردیا اور کہا کہ ہر شخص زندگی میں محنت کرتا ہے مظلومیت سے مجھے سخت نفرت ہے آپ خاتون ہیں تو آپ کو اپنے گھر کے پاس نوکری ملنی چاہیے جبکہ ہماری پالیسی بھی یہی ہے۔
عمران خان نے پاس کھڑے متعلقہ شخص کو خاتون کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ یہ بھی ہدایت کی کہ ایکسرے دیکھے بغیر ہی خاتون کا مسئلہ حل کیا جائے۔