رات سونے سے پہلے یہ انوکھی چائے پی لیں اور اس کے نتائج آپ کو یقینً حیران کر یں گے

اکثر لوگوں کو رات میں سونے میں شدید مشکل پیش آتی ہے۔ ان لوگوں کی تمام رات پنکھے کو دیکھتے دیکھتے ہی گزر جاتی ہے اور یوں ہی جاگتے جاگتے صبح ہوجاتی ہے، پھر ان کو تمام رات جاگ کے دفتر، اسکول، یونیورسٹی جانا پڑتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ جتنا زیادہ نیند کے بارے میں سوچا جاتا ہے، اتنی ہی زیادہ نیند آپ سے دور بھاگنے لگتی ہے۔

وہ تمام لوگ جو رات کو نیند نہ آنے سے پریشان ہیں، اب وہ بالکل بے فکر ہوجائیں ، کیونکہ آج ہم آپ کو رات میں نیند لانے کا ایک انتہائی آسان طریقہ بتانے جارہے ہیں۔

رات کو نیند نہ آنے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں، جن میں ذہنی دباؤ ، ڈپریشن اورذہنی الجھن وغیرہ شامل ہیں۔

جب رات کو نیند نہیں آتی تو لوگ اکثر نیند کی گولیوں کا سہارہ لیتے ہیں، جو کہ آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ دوائیں آپ کو وقتی نیند فراہم کردیتی ہیں لیکن ان کا دیرتک اثر نہیں رہتا۔

اب آپ کو نیند کی گولیوں کے ذریعےنیند حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے،کیونکہ آج ہم آپ کو ایسے طریقہ بتائیں گے ، جس کے بعد آپ با آسانی نیند حاصل کرسکتے ہیں۔

اگر آپ چاہتے کہ آپ بستر پر لیتے ہی نیند آجائے تو فوراً بازار سے کیلے خرید لائیں،کیونکہ کیلوں کے ذریعے آپ با آسانی نیند لاسکتے ہیں۔

روزانہ رات کو سونے سے پہلے آپ کیلوں کی چائے کا استعمال کرنے سے آپ کو فوری نیند آجاتی ہے۔ چونکہ کیلوں میں پوٹاشیم اور میگنیشیم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے،یہ دونوں چیزیں نیند لانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

کیلوں کی چائے بنانے کے لیے آپ کو ایک کیلا، ایک گلاس پانی اور دار چینی درکار ہے۔کیلوں کےدونوں کناروں کو کاٹ لیں اور چھلکوں سمیت ابلتے ہوئے پانی میں ڈال دیں، اب کیلوں کو 10 منٹ تک ابلنے دیں۔

اب اس پانی کو چھلنی سے چھان کے گلاس میں ڈال دیں اور اوپر سے دار چینی چھڑک کے چائے کو روزانہ رات میں سونے سے ایک گھنٹہ قبل پی لیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کیلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں