اے این پی کے جلسے میں چرس کے سوٹے، اسفندیار ولی کے خطاب کے دوران لوگ چرس پیتے رہے

پشاور کا حلقہ این اے 4اس وقت سیاسی سرگرمیوں کا محور بنا ہوا ہے، اس حلقے میں تمام سیاسی جماعتیں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، آج کا دن بھی حلقے میں خاصہ گرم رہا، میڈیا نے وہاں سے براہ راست پروگرامز نشر کئے جبکہ بلاول بھٹو اور اسفندیار ولی نے آج حلقے میں پارٹی جلسوں سے خطاب بھی کیا، تمام سیاست دان اپنے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں جبکہ حلقے کے عوام کے ساتھ وعدوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، اے این پی کے جلسے میں پارٹی کارکنوں نے جی بھر کے چرس کے سگریٹ سلگائے اور پشاور کے ٹھنڈے موسم سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کا آج پشاور کے حلقہ این اے فور میں انتخابی مہم کا جلسہ منعقد ہوا ، جلسے سے پارٹی کے دیگر رہنماﺅں کے علاوہ اسفندیارولی نے بھی خطاب کیا، جلسے میں پارٹی ترانوں کا دور چلا جس پراے این پی کے کارکنوں نے چرس سے بھرے ہوئے سگریٹ سلگائے اور ترانوں پر رقص شروع کردیا ، ترانے ختم ہوتے ہی اسفند یار ولی سٹیج پر آئے تو جوشیلے کارکنوں کا رقص بھی تھم گیا اور وہ دوبارہ سے سگریٹ چلا کر دھواں ہوا میں اڑانے لگے، لیکن اس وقت دلچسپ کیفیت پیدا ہوگئی جب اسفند یار ولی نے اپنا خطاب اردو میں شروع کیا تو چرس کے نشے میں مدہوش کارکنوں کا سارا نشہ ہوا ہوگیا اور وہ شدید اضطراب میں جلسے کو چھوڑ کر چلے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں