سائنسدانوں کو 1 کروڑ سال پرانے دانت مل گئے، یہ دانت کس کے ہیں؟ ایسا انکشاف کہ دنیا کی پوری تاریخ ہی تبدیل ہوگئی

جرمنی میں سائنسدانوں کو 1کروڑ سال قدیم دانت مل گئے ہیں اور یہ ایک ایسے جانور کے دانت ہیں کہ اس دریافت نے دنیا کی تاریخ ہی بدل ڈالی ہے۔ ویب سائٹ ancient-origins.net کی رپورٹ کے مطابق 97لاکھ سال پرانے یہ دانت Homininنامی مخلوق کے ہیں جسے سائنسدان موجودہ انسان کی ابتدائی نسل قرار دیتے ہیں۔یہ دانت ایک سال قبل دریافت ہوئے تھے لیکن یہ دریافت اس قدر سحرانگیز اور اہم تھی کہ سائنسدانوں کو اس کا اعلان کرنے میں ایک سال کا عرصہ لگا۔


رپورٹ کے مطابق ایک ماہ قبل سائنسدانوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں 57لاکھ سال قبل کے زمانے میں ابتدائی انسانوں کی موجودگی کاسراغ ملا ہے۔ تاہم اس نئی دریافت نے انسانی تاریخ کو مزید طویل کر دیا ہے اوراس سے انکشاف ہوا ہے کہ انسان لگ بھگ ایک کروڑ سال قبل بھی اپنی ابتدائی شکل میں زمین پر موجود تھا۔ اس سے قبل یہ تھیوری پائی جاتی تھی کہ انسان کا ارتقاءافریقی خطے سے ہوا ہے تاہم جرمنی سے یہ دانت دریافت ہونے پر اس تھیوری پر بھی سوالیہ نشان اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں