بابری مسجد کی جگہ پر کیا ہونے جا رہا ہے ایسی خوفناک خبر آ گئی ، جو ہر مسلمان کو ہلا کر رکھ دے گی ، شہید بابری مسجد کو کسی صلاح الدین ایوبیؒ کا انتظار

بھارت میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں جبکہ ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ نے ایودھیا میں دیوالی کی3روزہ تقریب کا آغاز کر دیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ پہنچے اور مجوزہ رام مندر کی جگہ کو دیکھ کرساریو ندی پر3روزہ دیوالی تقریبات کا آغاز کیا جبکہ اس موقع پر یوگی نے اعلان کیا کہ 2019 تک ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔یوگینہ صرف بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانا چاہتے ہیں بلکہ وہ تاریخی تاج محل کا نام بھی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔یہی نہیں یوگی نے ہزاروں افراد سے خطاب میں کہا اسی روز رام لیلا کو یہاں لائے تھے جبکہ وہ 2 اداکاروں کو اور رام لیلا کے لباس میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہاں لائے اور کہاکہ رام لیلا کی تقریب منانے پر کسی کواعتراض نہیں ہونا چاہئے۔


واضح رہے کہ یوگی تاج محل کو تاریخی سیاحتی مراکز کے گائیڈ اور سیاحتی مقامات کی فہرست سے بھی نکال چکے ہیں جبکہ اس سے پہلے بی جے پی کے رہنما ونے کٹیارنے لکھن میں ایک تقریب کے دوران کہا تاج محل ہندں کا مندر تیجو محل تھا۔ مغل بادشاہوں نے اس کا نام تبدیل کرکے تاج محل رکھا۔ ونے کٹیار کا کہنا تھا تاریخی مقامات کو اصل ناموں سے بحال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں