میں حج کرنے گئی تو حرم شریف میں کھڑے ہوکر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی کہ

کھوں مسلمان ہر سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیابھر سے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں جہاں مناسک حج اداکرتے ہیں ، گزشتہ حج سیزن میں فریضے کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس جانیوالی پاکستانی خاتون نے ایک ایسا واقعہ سنادیا کہ ہرمسلمان کا ایمان تازہ ہوجائے گا۔
لاہور سے حج کیلئے جانیوالی خاتون نے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے روزنامہ پاکستان کو بتایاکہ” حج کے دن بڑے خوش اسلوبی سے گزرے اور تمام مناسک حج بھی آسانی سے اداہوگئے، حرم شریف میں کھڑے ہوکرمیں نے دعا مانگی کہ یااللہ تعالیٰ ، کسی ایسے شخص سے ملوادے جس کا حج تو نے قبول کرلیا ہو، حج کرنے کے بعد میں واپس آرہی تھی تو ایئرپورٹ پر پہنچی تو ایک خاندان کو وہاں بیٹھے دیکھاجو بظاہر کم وسیلہ محسوس ہورہے تھے ، میں نے ان سے پوچھا کہ کہاں سے ہیں تو بتایاگیا کہ وہ صومالیہ سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آئے ہیں“۔

خاتون نے بتایاکہ ”مزیدسوال کرنے پر انہوں نے بتایاکہ آمدن کم ہے، غربت ہے اور کرایہ وغیرہ ہی بمشکل پورا ہوتاہے ، پورا سال محنت کی اور کرائے کی رقم جوڑ کر حج پرآگئے،اب واپس جاکر نئے سرے سے پیٹ بھرنے کے لیے محنت شروع کردیں گے، ان لوگوں سے مل کر مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے اللہ تعالیٰ نے میری دعا قبول کرلی اور ان لوگوں سے بالآخر سعودی عرب میں ہی ملاقات کروادی جن کا حج ممکنہ طورپر قبول کرلیا تھا“۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں